آج کی خبریںسوات کی خبریںسیاست
موقع ملا تو عوام کی محرومیاں ،مسائل ومشکلات دور کریں گے،امیرزیب
مینگورہ (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 05 جون 2018ء) مینگورہ شہر میں میانگل امیرزیب شہریار کی پوزیشن مضبوط،اہم خاندانوں و متعددبلدیاتی ممبران نے بھرپور حمایت کا اعلان کردیا،گزشتہ روز مینگورہ شہر کے مختلف علاقوں بنڑ،رنگ محلہ،محلہ اسحاق اورشاہدرہ میں متعدد اہم خاندانوں سے پی پی پی کے نوجوان رہنما شہزادہ میانگل شہریار امیرزیب کی ملاقاتیں ہوئیں،اس موقع پراہم شخصیات و متعدد بلدیاتی ممبران نے الیکشن میں امیرزیب شہریار کو سپورٹ کرنے کا اعلان کردیا،بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان مینگورہ کی جانب سے دی جانے والی عزت زندگی بھر نہیں بھولیں گے،اگر خدا نے موقع دیا تو شہر کے مسائل کے خاتمے کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائیں گے۔