مولانا خالی ہاتھ اسلام آباد آئے تھے اور خالی ہاتھ ہی لوٹ گئے، فردوس عاشق اعوان
اسلام آباد(ویب ڈیسک )ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ مولانا صاحب آپ جس طرح خالی ہاتھ اسلام آباد آئے تھے، ویسے ہی خالی ہاتھ واپس لوٹ گئے۔ آپ کی سیاسی جڑیں عوام نے کاٹیں لیکن آپ جمہوریت سے بدلہ لینے پر تل گئے۔ قوم نے دیکھ لیا کہ کون اسلام آباد سے چلتا بنا اور ہل کر باہر جا گرا۔
فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عوام نے آپ کو مسترد کرکے ثابت کیا کہ وہ انتہا پسندی کے ساتھ نہیں۔عوام نے آپ کے سارے پلان چوپٹ کر دئیے اور آپ کو پلان “ایگزٹ” کا سہارا لینا پڑا۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ “روڈز بلاک”پلان بھی عوام نے مسترد کردیا۔ مولانا جمہوریت کے راستے میں انا کی رکاوٹیں کھڑی کرکے اپنا سیاسی مستقبل خراب نہ کریں، حلقے میں جائیں، سیاسی طور پر ہلکے نہ ہوں۔ مولانالشکر کشی اور غیر جمہوری ہتھکنڈوں میں ناکامی کے بعد اپنی خفت مٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ ہم نے تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوری طرزعمل اختیار کیا۔آپ کے احتجاج کے حق کو تسلیم کیا۔عمران خان کے دھرنے کے خلاف آپ کی نفرت انگیزی اوردھمکیاں تاریخ کا حصہ ہیں۔ یہ وہی پارلیمان ہے جس میں آپ کے فرزند آپ کی کرسی پر بیٹھے ہیں۔ ان کی تنخواہ اور مراعات حلال اور جائز ہیں؟۔