آج کی خبریںسوات کی خبریں
مٹہ،گوالیرئی میں بجلی شارٹ سرکٹ سے مکان میں آتشزدگی،لاکھوں کا سامان خاکستر
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:31 دسمبر2017ء)مٹہ کے علاقہ گوالیرئی میں مکان میں آتشزدگی سے لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہوگیا،مقامی افراد نے آگ پر قابو پالیا،پولیس ذرائع ک مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقہ پشتونئی گوالیرئی میں امتیاز خان نامی شخص کے گھر میں بجلی شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے کچن اور ایک کمرے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،مقامی لوگوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا،آگ لگنے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم مالک مکان کے مطابق سامان جل کر خاکستر ہونے سے دو لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔