آج کی خبریںسوات کی خبریں
مٹہ، بیٹی کی شادی کے لئے بینک سے نکالے گئےپانچ لاکھ غائب ہو گئے
سوات(زما سوات ڈاٹ کام )سوات کے علاقے مٹہ میں بینک سے بیٹی کی شادی کے لئے پانچ لاکھ روپے نکال کرگھر جانے والے شخص سے رقم پراسرار طور پر غائب ہوگئی۔ رقم چوری کی گئی یا گر گئی۔ متاثرہ شخص نے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کرادی۔ عبدالستارولدمسلم خان سکنہ اشاڑے نے بتایا کہ اس نے بیٹی کی شادی کے لئے نیشنل بینک مٹہ برانچ سے پانچ لاکھ روپے نکلواکرجب وہ گھر پہنچاتو رقم غائب تھی۔ اسے نہیں معلوم کہ رقم گرگئی ہے یا کسی نے چوری کی ہے۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ جس کسی کو بھی اس کی رقم ملے، تو موبائل نمبر03459450686 پر رابطہ قائم کریں۔