آج کی خبریںسوات کی خبریں

مٹہ، لڑکی کو چیڑنے والے دو نوجوان حوالات میں بند

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مٹہ کے علاقہ سمبٹ چوک میں لڑکی کو چیڑنے والے دو نوجوان  گرفتار کرلئے گئے۔ ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے سمبٹ چوک میں مسماۃ (ا) دختر فضل سبحان رکشہ میں جا رہی تھی کہ موٹر کار میں سوار دو نوجوانوں اصغر ولد محمد رسول، بلال ولد فضل غفور  ساکنان خوازہ خیلہ لڑکی کو نازیبا اشارے کر رہے تھے اور لڑکی کو چیڑ رہے تھے جس پر لڑکی نے چلان شروع کردیا ، لوگ جمع ہوئے اور نوجوانوں کی خوب پٹائی کردی جنہیں بعد ازاں پولیس پولیس چوکی اشاڑے پہنچا دیا گیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button