آج کی خبریںسوات کی خبریں
مٹہ میں نوجوان نے زہریلی دوا پی لی،بروقت طبی امداد سے جان بچا لی گئی
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ۔20جولائی 2017ء )سوات کے علاقے مٹہ بیاکن میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر نوجوان نے زہریلی دوا کھا لی، بروقت طبی امداد ملنے پر بچالیاگیا ، پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مٹہ کے علاقے بیاکن میں ایک نوجوان گوہر علی ولد خونہ گل نے نامعلوم وجوہات کی بناء پر خود کشی کی کوشش کرتے ہوئے زہریلی دوا پی لی جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی تاہم گھر والوں نے اسے بروقت اسپتال پہنچا کار طبی امداد فراہم کرتے ہوئے اسے بچالیا ہے ۔ پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کرلی ہے ۔