آج کی خبریںسوات کی خبریں
مٹہ میں 47 سالہ شخص نے خود کو گولی ماردی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) مٹہ کے علاقے سمبٹ میں 47 سالہ شخص نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق سوات کی تحصیل مٹہ کے علاقے سمبٹ میں 47 سالہ رضا خان ولد طوطا نے خود کو گولی مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ رضا خان کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ رضا خان ذہنی مریض تھا تاہم رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے ۔