آج کی خبریںسوات کی خبریں

مینگورہ شہرمیں شدید ٹریفک جام کے باعث دیر سے پہنچنے پر ہسپتال کے صحن میں بچے کی پیدائش

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 23 مئی 2018ء) مینگورہ میں شدید ٹریفک جام کے باعث سیدو شریف ٹیچنگ ہسپتال دیر سے پہنچنے پر خاتون نے ہسپتال کے صحن میں بچے کو جنم دے دیا۔خاتون جو شہر میں ٹریفک جام کی وجہ سے دیر سے ہسپتال پہنچی ہسپتال کے گیٹ سے گائنی وارڈ میں ان کو رشتہ دار خواتین لے کر جا رہی تھیں کہ گائنی وارڈ کے سامنے صحن میں تکلیف ہونے کی وجہ سے وہ زمین پر گر پڑی۔ وہاں موجود رشتہ دار خواتین نے مریض خاتون کے گرد کھڑے ہوکر چادروں پردہ کیا جس کے بعد خاتو ن نے ہسپتال کے صحن میں ہی بچے کو جنم دے دیا ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button