مینگورہ پولیس نے قمار بازی کی محفل پر چھاپہ مارکر 9 افراد کو گرفتار کرلیا،ایک لاکھ سے زائد برآمد
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاور خان بنگش کے خصوصی احکامات پر نوجوان نسل کو گمراہ کرنے اور معاشرئے میں بگاڑ لانے والے سفاک جرائم پیشہ عناصر کے خلاف وسیع پیمانے پر جاری کریک ڈاون کے تحت تھانہ مینگورہ پولیس کی انٹیلی جنس بنیاد پر مینا بازار مینگورہ میں واقع کرایہ کے مکان پر چھاپہ مار کاروائی میں جاری قمار بازی کی سجی سجائی ہوئی محفل تہس نہس کرکے رکھ دی۔موقع پر میدان میں موجود داؤ پر لگی ہوئی 1,58,000 پاکستانی کرنسی قبضہ میں لے کر ملزمان صدیق ولد روزی خان سکنہ قاضی بابا مینگورہ، عمران علی ولد گل علی رحمان سکنہ گرین چوک، محمد علی ولد شمس الحنان سکنہ مدین کوز کلے، فضل ہادی ولد دوا خان سکنہ قاضی بابا مینگورہ، محمد پرویز ولد غلاسم قادر سکنہ لنڈیکس، نادر خان ولد سید رحمن سکنہ مدین، سجاد حسین ولد فضل خالق سکنہ عیسیٰ خیل مینگورہ، اشتیاق ولد غلام رسول سکنہ اوگئی مانسہرہ، امجد علی ولد غلام نبی سکنہ بنڑ مینگورہ کو موقع پر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔