آج کی خبریںسوات کی خبریں

مینگورہ پولیس کی بروقت کارروائی، خاتون کو قتل کرنے والے ملزمان آلہ قتل سمیت چند منٹوں میں گرفتار

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) تھانہ مینگورہ کے حدود سہراب خان چوک میں ایک خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، واقع کا اطلاع ملتی ہے ڈی ایس پی سٹی بادشاہ حضرت فوری طور پر جائے وقوعہ پہنچ گئے۔تھانہ مینگورہ پولیس نے محمد خطاب ولد منہاج کے مدعیت پر مقدمہ درج کرکے ملزمان کے گرفتاری کے لئے کوششیں شروع کی۔ چند منٹوں بعد ڈی ایس پی سٹی بادشاہ حضرت کے نگرانی میں مینگورہ پولیس نے وقوعہ میں ملوث ملزمان مومن خان ولد پام جان سکنہ جانا مٹہ اور اسرار خان ولد مومین خان سکنہ جانا مٹہ حال سخاکوٹ آلہ قتل پستول سمیت گرفتار کرلیا۔وجہ عناد مقتولہ نے مومین خان سے شادی کی تھی کچھ عرصہ پہلے مومین خان سے علیحدگی اختیار کرکے محمد یار سے شادی کی تھی اور سابقہ شوہر کے ساتھ ضلعی عدالت میں کیس زیر سماعت تھا۔ آج تاریخی پیشی کے بعد ملزمان نے مقتولہ (ب) کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ مینگورہ میں جرم 302-34کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈکیا گیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button