آج کی خبریںسوات کی خبریں

نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون،فیصلے خلاف آواز اٹھائیں گے، سابق وزیر اعلیٰ محمود خان

سوات(زما سوات ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے وائس چئیرمین اور سابق وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ ملاکنڈ ڈویژن میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون کے فیصلے کے خلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ،دہشت گردی ، سیلاب اور قدرتی آفات سے متاثرہ سوات اور ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔یہاں کے عوام بدامنی اور قدرتی آفات کا شکارہوئی ہے۔ اب موجودہ مہنگائی کی وجہ سے عوام اس قابل نہیں کہ وہ مزید گاڑیوں پر ٹیکس ادا کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں سوات سے تعلق رکھنے والے عمائدین علاقہ کے سیاسی و سماجی افراد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر وفود میں شامل علاقے کے مشران نے سابق وزیر اعلی محمود خان کو مالاکنڈ ڈویژن میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاون پر عوامی تشویش سے اگاہ کیا۔سابق وزیر اعلی اور وائس چئیرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین محمود خان نے سوات اور مالاکنڈ ڈویژن کے عوام کو اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میں اس علاقے سے ہوں اور مجھے اپنے لوگوں کے مسائل کا بخوبی اندازہ ہے اس لیے جب بھی ایسے ٹیکس کے نفاذ کا معاملہ ماضی میں آیا ہے تو پہلے میں نے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کے ریلیف کے بارے میں سوچھا ہے لیکن بد قسمتی سے پی ڈی ایم حکومت نے سولہ مہینوں میں مرکز اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں لوٹ مار اور اپنی کرپشن کے کسیز ختم کرنے کی پاداش میں ملک کو دیوالیہ اور عوام کو معاشی طور پر بدحال کردیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ لوگوں کا ایک سہارا این سی پی گاڑیوں کے خلاف آپریشن غریب عوام کا معاشی قتل کے مترادف ہوگااور اس قسم کے اقدام کی ہم بھرپور مخالفت کریں گے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button