آج کی خبریںسوات کی خبریں

نوجوانوں کو کھیل کھود کے مواقع فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،امیر مقام

سوات (زما سوات ڈاٹ کام :21دسمبر2017ء) مشیر وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا ہے کہ مثبت سرگرمیوں اور کھیل کھود کے مواقع فراہم کرنے سے معاشرہ بہتری کی طرف گامزن ہوگا،ن لیگ کی کوشش ہے کہ وہ کھیل کھود کے میدان آباد اور نوجوانوں کو مواقع فراہم کریں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مکانباغ مینگورہ میں جیم کلب کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ملک میں نوجوانوں کو کھیل کھود کے مواقع فراہم کرنے سے نوجوانوں کی چھپی ہوئی صلاحتیں باہر آتی ہے اور تندرست رہنے کے لئے کھیل کھود انتہائی ضروری ہے،انہوں نے کہا کہ جیم کلب سے عوام بھر پور فائدہ اُٹھائے ہماری کوشش ہے کہ ملک کے نوجوانوں کو تفریح کے بہتر مواقع فراہم کئے جائیں،انہوں نے کہا کہ آنے والی ہماری حکومت میں ہم صوبے میں سپورٹس کے فروغ کے لئے بہتر اقدامات اُٹھائیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button