نیازی زرداری کے اقتدار کے خواب آئندہ الیکشن میں دفن ہوجائیں گے،امیرمقام
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:18مارچ2018)وزیراعظم کے مشیروپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ آصف زرداری کے پلڑے میں جانے کے بعدتحریک انصاف وینٹی لیٹرپرشفٹ ہوگئی ہے،2018کے عام انتخابات میں ہم ڈسچارج کرادیں گے۔انہوں نے کہاکہ عوام کوعمران خان کا بمبینوسینماکے نسبت سے آصف زرداری کے بارے میں ارشادات یادہیں،عمران خان کی سیاسی صف بندی ذاتی مقاصدکاحصول ہے، نظریے کوطاق نسیاں میں رکھاہے۔انہوںںے کہاکہ آصف زرداری اورعمران خان جلوت میں ایک دوسرے کودشنام طرازی سے نوازتے ہیں مگرخلوت میں بھائی بھائی ہیں،عوام انکی دوہرے معیارکوجان چکی ہے۔انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں عوام انکی امیدواروں کی ضامتیں ضبط کرائیں گے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے کانجو ڈھیری کرکٹ گراؤنڈمیں تحصیل کبل اورتحصیل مٹہ سوات کیلئے سوئی گیس فراہمی منصوبے کے افتتاح کے بعدایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ضلع ناظم سوات محمدعلی شاہ اورمسلم لیگ(ن)سوات کے ضلعی صدرقیموس خان ودیگرنے بھی خطاب کیا۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ تحریک انصاف نے سوات سے 9ممبران کے باوجودسینٹ ٹکٹ کیلئے سوات کواہل ہی نہیں سمجھا،عمران خان سے اس کے بعدسوات کے عوام کس چیزکی توقع رکھے؟انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کاایجنڈااقتصادی راہداری کی تکمیل،تاریکیوں کاخاتمہ اورملک ومعیشت کومستحکم بناناہے۔انہوں نے کہاکہ سوات میں امن قائم کرنے میں یہاں کے عوام،سیکورٹی ایجنسیزخصوصاًافواج پاکستان کالہوشامل ہیں اورسب کوافواج پاکستان کی قربانیوں کااعتراف کرناچاہئے،دوسرے سیاسی جماعتوں کوبھی چاہئے کہ ان کے اپنے اپنے دوراقتدارکی کارکردگی عوام کے سامنے رکھیں۔انجینئرامیرمقام نے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے عوام کیلئے وتمام سہولیات اوردیرینہ مطالبے پائیہ تکمیل تک پہنچارہے ہیں جن کیلئے ملاکنڈڈویژن کے عوام نے تبدیلی کیلئے تحریک انصاف کوووٹ دیامگرتحریک انصاف نے سوتیلی ماں جیسے سلوک کے علاوہ کچھ نہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ سوات کے عوام نے اس بات شیرپرمہرلگاکرپورے ملاکنڈڈویژن میں مسلم لیگ(ن)کوکامیاب کرانے کاتہیہ کرلیاہے اور انشاء اللہ عام انتخابات کے بعداس فلک بوس پہاڑوں پرمسلم لیگ(ن)کاجھنڈاہی نظرآئے گا۔