وزیراعظم کا مہنگائی کم کرنے کا اعلان خوش آئند ہے،محمد امین
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کا مہنگائی کم کرنے کا اعلا ن خو ش آئند ہے تاہم بجلی گیس اور پیٹرول کے نرخوں کو ڈیڑھ سال پہلے کی قیمتوں پر لاکر مہنگائی کو کم کیا جاسکتاہے۔مہنگائی کم کرنے کیلئے حتمی اور ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کی بجائے محض نمائشی اعلانات کرکے عوام کے ساتھ دھوکہ اور مذاق کیا جارہاہے۔ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی ضلع سوات محمد امین نے جے آئی یوتھ کے ضلعی وتحصیل صدور،تحصیل چارباغ اور تحصیل بریکوٹ کے مختلف اجتماعات اور اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے غریب عوام کو نچھوڑ دیاہے،عمران خان کو بھی اسکا احساس ہواہے۔مہنگائی کم کرنے کی اعلان کا خیر مقدم کرتے ہیں لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ پیٹرول اور بجلی گیس کی نرخوں کو ڈیڑھ سال کے پرانے قیمتوں پرلایا جائے۔عوام حکومت کی تبدیلی سے مایوس ہوچکے ہیں اب انکی نظریں صرف اور صرف جماعت اسلامی کی طرف ہے۔ جماعت اسلامی ضلع سوات 15مارچ تک 10 ہزار نوجوانوں کا ممبر شپ مکمل کر لے گا۔