آج کی خبریںسوات کی خبریں
وزیر اعلیٰ سے مذاکرات کے بعد پٹواریوں نے ہڑتال کے خاتمے کا اعلان کردیا
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:19مارچ2018) سوات کے پٹواریوں نے ہڑتال کے خاتمے کا اعلان کردیا ، تین روز میں مطالبات حل نہ ہونے کی صورت میں دوبارہ ہڑتال کی جائیگی ، سوات کے انجمن پٹواریان مطالبات اور چارٹر آف ڈیمانڈ کے لئے گذشتہ ایک ماہ سے ہڑتال پر تھے جس کے وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا تھا جس پر گذشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے ساتھ مذاکرات کے بعد انہوں نے ہڑتال کے خاتمے ک اعلان کیا ۔