آج کی خبریںسوات کی خبریں

وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات میں سوئی گیس پائپ لائن منصوبے کا افتتاح کردیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 24 مارچ 2019ء)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان نے سوات میں سوئی گیس منصوبے کا افتتاح کردیا اس موقع پر محکمہ سوئی گیس کے جی ایم نے وزیراعلی محمود خان کو منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ منصوبے سے علاقے میں سوئی گیس لوڈشیڈنگ اور کم پریشر کا مسئلہ مستقل بنیادوں پرحل ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ 12 انچ قطر کی نئی اور بڑی پائپ لائن کی لمبائی مردان سے سوات تک 104.2کلومیٹر ہے جنکہ منصوبے پر 2276.5 ملین کا لاگت ائی ہے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے کہا کہ سوئی گیس منصوبے سے ضلع سوات کی عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا، انہوں نے مزید کہا کہ سوات سمیت مالاکنڈ ڈویژن کی تیز رفتار ترقی چاہتا ہوں اور صوبے کے تمام پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ اضلاع کی صف میں کھڑا کرینگے،انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوامی فلاح وبہبود کے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کی حکومتیں اور پارٹیاں عوام کو زبانی جمع خرچ اور کھوکھلے نعروں پر ٹرخاتی رہیں جبکہ اب عوام ماضی اور موجودہ حکومت کے کام میں واضح فرق محسوس کرنے لگے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے اعتماد کو ہر گز ٹھیس نہیں پہنچائیں گے اور کرپشن کا خاتمہ کرکے دم لینگے سوات میں اب تمام شعبوں میں ترقی ہوگی۔ سوئی گیس منصوبے کی تکمیل پر مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کردیا۔ افتتاحی تقریب میں صوبائی وزیر معدنیات ڈاکٹر امجد،عزیز اللہ گران خان ، فضل حکیم،اراکین قومی اسمبلی سلیم الرحمن،،جنید خان اراکین صوبائی اسمبلی سمیت اعلی حکام نے بھی شرکت کی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button