آج کی خبریںسوات کی خبریں

ٹرانسپورٹروں نے 11 دسمبر کو ملاکنڈ ڈویژن میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا

سوات ( زما سوات ڈاٹ کام:06دسمبر2017ء) سوات کے ٹرانسپورٹرز ڈٹ گئے ، مرحلہ وار احتجاج کااعلان کردیا، 11دسمبر کو سوات میں مکمل پہیہ جام ہوگا، پہلے مرحلے میں صوبائی اسمبلی کے سامنے گاڑیوں سمیت دھرنا دیاجائیگا،مطالبات تسلیم نہ ہونے کی صورت میں دوسرے مرحلے میں اسلام آباد تک لانگ مارچ کرنے کا اعلان ۔ سوات کے ٹرانسپورٹروں نے ٹی ایم اے کی طرف سے جاری کردہ شاہی فرمان مستردکرتے ہوئے اپنے مطالبات کے حق میں مرحلہ وار احتجاج کااعلان کردیاہے۔ یہ اعلان سوات ٹرانسپورٹ فیڈریشن کے صدر خائستہ باچا، سلطان علی خان، میاں محمداقبال، نصری خان، نورمحمد، باچا حسین، ابراہیم خانخیل، جہانزیب خان اور دیگرنے مینگورہ میں ٹرانسپورٹروں کے ایک ہنگامی اجلاس میں کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حقوق کے حصول کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ ہم بھی پاکستان کے مہذب شہری ہیں اور رزق حلال کی خاطر ٹرانسپورٹ کے کاروبار سے وابستہ ہیں، لیکن ملک کے دیگرحصوں میں سوات کو شامل نہیں کیاجارہاہے اور یہاں الگ قانون رائج کیاگیاہے انہوں نے کہا کہ جس کوسٹر سے ایبٹ آباد پشاور پنڈی اورمردان میں 50روپے ٹیکس وصول کی جارہی ہے ، یہاں 500وصول کی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سوات میں سٹینڈ فیس کے نام پر بھی 250روپے فی گاڑی وصول کی جارہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ ہم گیارہ دسمبر کو گاڑیوں سمیت پشاورمیں صوبائی اسمبلی کے سامنے احتجاجی دھرنادیں گے اور اسی روز سوات اورملاکنڈڈویژن میں مکمل پہیہ جام ہوگا۔ اگرپھر بھی ہمارے مطالبات پرغورنہیں کیاگیاتو ہم دوسرے مرحلے میں اسلام آباد تک لانگ مارچ کرینگے اوروہاں احتجاجی دھرنا دیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button