آج کی خبریںسوات کی خبریں

ٹی ایم اے نے تین سو فیصد ٹیکس بڑھا دیا،ٹرانسپورٹروں کاکرایوں میں اضافہ

سوات(زما سوات ڈاٹ کام )ٹی ایم اے انتظامیہ نے جنرل بس سٹینڈ مینگورہ میں ٹرانسپورٹ فیس تین سو فیصد بڑھا دی جس سے کرایو ں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق ٹی ایم اے انتظامیہ نے مینگورہ جنرل بس سٹینڈ میں ٹرانسپورٹ ٹیکس میں تین سو فیصد اضافہ کردیا  ہےجس کی وجہ سے ٹرانسپوٹروں نے کرائے بھی بڑھادئے ہیں۔ پشاور،اسلام آباد اور ملک کے دیگر شہروں میں جانے والے سواریوں سےٹراسپوٹروں نے زیادہ کرایہ وصول کرنا شروع کردیا ہے۔ گزشتہ روز اسلام آباد اور پشاور جانے والے سواریوں اور ٹیکسی ڈرائیوروں کے درمیان زیادہ کرایہ پر تلخ کلامی بھی ہوئی۔ سواریوں کا کہناتھا کہ ڈرائیورزنے 1300روپے کے بجائے 1500روپے وصول کرنا شروع کیا ہے۔ ٹیکسی ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ ٹی ایم اے انتظامیہ 200روپے فیس کے بجائے اب ہم سے 800روپے فیس وصول کررہے ہیں جو انتہائی نامناسب ہے ۔اسلئے ہم موجودہ کرایہ ریٹ بر قرار نہیں رکھ سکتے لہذا تمام ٹرانسپوٹرز نے کرایوں اضافہ کیاہیں۔ ٹرانسپوٹروں اور عام شہریوں نے ٹیکس میں اضافے کو ناجائز قرار دیااور سیاسی قائدین اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ٹی ایم اے انتظامیہ اور ٹھیکہ دار  کے نامناسب روئیے کے خلاف کاروائی کریں اور کرایہ ریٹ کنٹرول کریں۔ 

Related Articles

Loading...
Back to top button