پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی کی جانب سے سوات میں تقریب
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:20نومبر2017ء)پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی کے زیر اہتمام ممبرز ڈے پر ایک پروقار تقریب زیر صدارت پی ایف ایم چیئرمین ہارون خواجہ سوات پریس کلب میں منعقد ہوئی ، جس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ہارون خواجہ نے کہا کہ ہمارے لیڈ ر قائد اعظم محمد علی جناح ہیں اور ہم قائد اعظم کے افکار ، اقوال اور وژن کے مطابق پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ، خوشحال ، خودکفیل اور کرپشن سے پاک ملک بنانا چاہتے ہیں ، ہم ملک و قوم کو درپیش سنگین مسائل کو مقامی وسائل سے حل کرکے عوام الناس کی بنیادی ضروریات ان کی دہلیز پر مہیاں کرنا چاہتے ہیں ، پاکستان کو اللہ تعالیٰ نے وسائل سے مالا مال کررکھا ہے ، کمی یا فقدان صرف اہل اور ایماندار قیادت کا ہے ، ہارون خواجہ نے مزید کہا کہ ہم آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر سے حصہ لے کر عوامی حمایت سے کامیابی حاصل کریں گے ، اس جلسے سے جی ایم لالی ، ملک الطاف ،کاشف علی ، محمد واجد ، سید راہی چمکنی و دیگرنے خطاب کرتے ہوئے پی ایف ایم کو عوامی حمایت دینے پر اہل کے پی کے اور اہل سوات و لوئر دیرکا شکریہ ادا کیا ، جلسے کے اختتام پر پاکستان فریڈم موومنٹ پارٹی کے چیئرمین ہارون خواجہ نے مقامی عہدیداروں میں ان کی تعیناتی کے نوٹیفیکیشن تقسیم کئے ۔