آج کی خبریںسوات کی خبریں

پاکستان پر حکمرانوں کے لبادے میں مجرم مسلط ہیں،مشتاق احمد خان

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:16دسمبر2017ء)امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ پاکستان پر حکمرانوں کے لبادے میں مجرم مسلط ہیں۔ ملک پرسیاسی جماعتوں کے نام پر کریمنلز اور مافیا کی حکمرانی ہے۔ ان کے نام الگ لیکن کردار سب کے سیاہ ہیں۔اس مافیا نے گزشتہ ستر سال سے پاکستان کوترقی، صحت، تعلیم، صاف پانی، بجلی اور دیگر ضروریات سے محروم رکھا ہے۔ حکمرانوں نے مغربی آقاؤں کو خوش کرنے کے لئے عقیدہ ختم نبوت ﷺ پر شب خون مارا، بھلا ہو جماعت اسلامی کے 4ممبران قومی اسمبلی کا جن کی بھرپور مخالفت کی وجہ سے حکومت ختم نبوت ﷺ کی شق میں ترمیم واپس لینے پر مجبور ہوئی ۔ ثابت ہوگیا کہ جماعت اسلامی ہی عقیدہ ختم نبوتﷺ اور ناموس رسالت ﷺ کی محافظ اور پاسبان ہے ۔ عقیدہ ختم نبوت ﷺ اور ناموس رسالت ﷺ کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنا کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ودودیہ ہال سیدو شریف میں سیر ت النبی ؐ کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے کیا ۔ کانفرنس سے امیر ضلع محمدامین ، مفتی شیر محمداور قاری لطیف اللہ نے بھی خطاب کیا ۔مشتاق احمد خان نے کہا ک پاکستان پر مسلط حکمرانوں نے عوام کو فائدہ پہنچانے کے بجائے صرف کرپشن کی اور عوام کا پیسہ باہر منتقل کیا۔ ان کے اکاؤنٹس باہر کے بینکوں میں ہیں اور ان کے بچے پاکستان کی بجائے امریکہ اور یورپ کے سکولوں ، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھتے ہیں۔ پاکستان کی محرومیوں کے ذمہ دار چور اور ڈاکو حکمران ہیں۔ جماعت اسلامی ملک کو مسائل کی دلدل سے نکال سکتی ہے۔ جماعت اسلامی کے پاس صادق اور امین قیادت موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں خلافت راشدہ اور نظام مصطفی ﷺ کے قیام کے لئے کوشاں ہے۔ پاکستان خلافت راشدہ کے نظام کے لئے بنا تھا، لیکن ستر سال سے اس ملک میں اسلامی نظام نافذ نہ ہوسکا۔ پاکستان وسائل سے مالا مال ہے، یہاں کے پہاڑ معدنیات سے بھرے ہوئے ہیں، ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ پاکستان ترقی کے لحاظ سے جاپان اور سنگاپور سے آگے ہوتا لیکن کرپٹ حکمرانوں نے وسائل کو استعمال میں لاکر ملک کو ترقی دینے کے بجائے لوٹ مار کا بازار گرم کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کی صلاحیت صرف جماعت اسلامی کے پاس ہے۔ ہماری حکومت آئے گی تو عوام کو صحت، تعلیم، روزگار اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ ملک کو کرپشن سے پاک اسلامی اور فلاحی ریاست بنائیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button