پرورش ہوم میں سالانہ سپورٹس گالا اختتام پزیر،پُررونق تقریب کا انعقاد
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:15جنوری2017ء) ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق اور پاک فوج کے کرنل مشہود اکبر نے کہا کہ قوم کا مستقبل آنے بچوں کے ہاتھ میں ہے ، پرورش ہوم میں تربیت حاصل کرنے والے بچے مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے ، آٹھ سال یتیم بچوں کو سائبان اور تعلیم وتربیت کی سہولت فراہم کرنے پر پرورش ہوم کے ڈائریکٹر نعیم اللہ اور اس کے دیگر سٹاف کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پرورش ہوم قمبر میں سالانہ تقسیم تقریب انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب مین ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق ، سیدو میڈیکل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر تاج محمد ، سیاسی و سماجی رہنما
اختر علی خان اور نعیم اللہ خان نے بھی خطاب کیا ، مقررین نے کہا کہ سوات کے عوام ، فوج اور پولیس کے جوانوں کی قربانیوں سے سوات میں جو امن قائم ہوا ہے اسے برقرار رکھنے کیلئے سب کو مشترکہ ذمہ داری ادا کرنا پڑے گی ، خراب حالات میں متاثرہ بچوں کو پرورش ہوم میں تعلیم و تربیت کی سہولیات فراہم کرنے اس ادارے کے منتظمین خراتحسین کے لائق ہیں ، اس موقع ڈی سی سی سوات نے اپنی ایک ماہ کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا جبکہ پاک آرمی کی جانب سے ادارے کیلئے 50ہزار روپے کا اعلان کیا گیا ، تقریب میں کارکردگی دکھانے والے بچوں کو تعریفی اسناد اور شیلڈ ز سے نوازا گیا ، تقریب کے اختتام پر ادارے کے ڈائریکٹر نعیم اللہ خان نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مہمانوں کو ادارے کی جانب سے یاد گار ی شیلڈ ز پیش کئے ، اس موقع پر سکول کے بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کرکے شرکاء سے داد وصول کی۔