پریس کلب کی نو منتخب کابینہ کو اختیارات منتقل، سماجی و سیاسی شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری
سوات(زما سوات ڈاٹ کام)سوات پریس کلب و سوات یونین آف جرنلسٹس اور گورننگ باڈی کے نو منتخب عہدیداروں کو اختیارات تفویض کرنے کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی سلیم الرحمان اور ممبر صوبائی اسمبلی حاجی فضل مولا نے سوات پریس کلب کے نومنتخب کابینہ کو یقین دلایاکہ ماضی کی طرح پی ٹی آئی کی حکومت موجودہ کابینہ کے ساتھ ہرقسم تعاون کریگی اور دونوں ممبران نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کو سوات پریس کلب کے نئے کابینہ کے حلف برداری کے حوالے سے بات چیت کرینگے سوات پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ حق وصداقت کیلئے آواز بلند کیا ہے اور نئے کابینہ سے بھی توقع رکھتے ہیں کہ وہ سوات کے ترقی اور عوام کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائینگے اُنہوں نے سوات پریس کلب،سوات یونین آف جرنلسٹس اورگورننگ باڈی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دی، دریں اثنا سوات پریس کلب و سوات یونین آف جرنلسٹس اور گورننگ باڈی کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکبادینے کیلئے مختلف سیاسی سماجی اور سرکاری شخصیات کے پریس کلب آمد کاسلسلہ جاری ہے،آرپی او ملاکنڈ سجاد خان، ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور، ڈی ایس پی سٹی بادشاہ حضرت خان، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما انجینئر عمر فاروق،مالم جبہ چیئرلفٹ اینڈ سکی ریزارٹ کے ڈائریکٹر وصیف الرحمن، پیر وارث، ملک سجاد خان اور دیگر نے پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کی۔