آج کی خبریںسوات کی خبریں
پشاورہائی کورٹ مینگورہ بنچ نے پیرامیڈیکس اپ گریڈیشن کے حق میں فیصلہ دیدیا
مینگورہ (نامہ نگار) پشاورہائی کورٹ مینگورہ بنچ نے پیرامیڈیکس اپ گریڈیشن کے حق میں فیصلہ دیدیا ، محکمہ صحت اور فنانس کو سمری پر عمل درآمد کرانے کا حکم ، پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ دارالقضاء میں پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن (حق پرست) سیدوٹیچنگ ہسپتال ، تیمرگرہ لوئیردیر، ضلع صوابی ، بٹگرام ، خیبرایجنسی اوردیگرکی طرف سے پیرامیڈیکس ری سٹرکچرنگ / اپ گریڈیشن کیس کی سماعت ہوئی ، پٹیشنرز کیطرف سے میاں گل علیم ، ریاض علی شاہ ، محمدرحیم ، اسدحکیم ، حامد ضیاء مختاران کے حیثیت سے پیش ہوئے۔ عدالت عالیہ کے دورُکنی بنچ نے جسٹس محمدابراہیم کی سربراہی میں پیرامیڈیکس کے حق میں فیصلہ دیکرمحکمہ صحت اورفنانس کو اس سمری پر عمل درآمد کرانے کا حکم دیدیا۔