آج کی خبریںسوات کی خبریں
پشاور بار کونسل کی اپیل پر ڈویژن بھر کے وکلاء کی ہڑتال
سوات(زما سوات ڈاٹ کام:21 فروری2018) سوات اور ملاکنڈ ڈویژن میں سیکورٹی چیک پوسٹوں پر سخت تلاشی، خوازہ خیلہ اور مینگورہ میں احتجاجی مظاہرین پر بغاوت اور دہشت گردی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کے خلاف صوبائی بار کونسل کی اپیل پر ملاکنڈ ڈویژن میں وکلا نے ہڑتال اور عدالتوں سے بائیکاٹ کیا۔ پشاور ہائی کورٹ مینگورہ بنچ، سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، دیر لویر، دیر اَپر اور چترال کی عدالتوں میں وکلا پیش نہیں ہوئے اور ہائی کورٹ سمیت تمام عدالتوں میں تواریخ پیشی تبدیل کی گئیں۔ وکلا کا مطالبہ تھا کہ سیکورٹی چیک پوسٹوں پر علاقائی روایات کا خیال رکھا جائے۔ عام لوگوں اور سیاحوں کو بے جا تنگ نہ کیا جائے۔ خوازہ خیلہ اور مینگورہ میں مظاہرین کے خلاف دہشت گردی اور بغاوت کی دفعات اور ایف آئی آر واپس لی جائے ۔