آج کی خبریںخیبر پختونخواہقومی خبریں
پشاور سمیت شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے
پشاور(ویب ڈیسک)پشاور سمیت ملک کے شمالی علاقہ جات میں زلزلے کے جھٹکے محسو س کیے گئے۔ دیربالا، چترال، مالا کنڈ، اورکزئی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جب کہ پنجاب کے شہر میانوالی اور ملحقہ علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے لگے۔ اس کے علاوہ پشاور اور قریبی علاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی جس کی گہرائی 16 کلو میٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز ضلع دیر تھا۔ زلزلے کے باعث ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔