آج کی خبریںسوات کی خبریں

پیپلز یوتھ آرگنائزیشن نے صوبائی قیادت کے فیصلوں کو ناقص قرار دے دیا

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:19جنوری2018ء)پیپلزیوتھ آرگنائزیشن خیبرپختونخوا کے جیالوں نے پیپلزپارٹی کی صوبائی قیادت کے فیصلوں کوناقص قراردیتے ہوئے مرکزی قیادت سے مداخلت کا مطالبہ کردیا،اس حوالے سے جیالوں نے سوات پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بعدازاں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی وائی اوکے سابق صوبائی صدر غلام مصطفیٰ ،سابق صوبائی سینئر نائب صدر ملک آصف خان،عبدالسلام،شاہ نواز ،ارشاد،ساجد پائندہ خیل اوردیگرنے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب سے ہمایون خان پارٹی کے صوبائی صدر بنے ہیں تو ذاتی پسند وناپسند سے فیصلے کرنے لگے ہیں جس کے سبب جیالوں میں بے چینی پھیلی ہوئی ہے،انہوں نے کہاکہ کثرت رائے کو نظر اندازکرتے ہوئے ہمایون خان نے پیپلزیوتھ میں لوگوں کی تقرری کی ہے ،چیئرمین بلاؤل کی ہدایت پر خیبرپختونخوا کیلئے رحیم دادخان کی سربراہی میں جو کوارڈی نیشن کمیٹی بنائی گئی تھی اس نے صوبے کے کونے کونے کا دورہ کیا اورعہدیداروں کے چناؤ کیلئے کارکنوں کی رائے لی مگر ہمایون خان اورصوبائی کابینہ نے اس رائے کو مسترد کرکے من مانیاں کی ہیں جس کے سبب نظریاتی کارکنوں میں پریشانی پھیل گئی ہے اوروہ سراپااحتجاج بن گئے ہیں،انہوں نے کہاکہ ملک کی دیگر سیاسی پارٹیاں یوتھ کو اپنی طرف راغب کرنے کیلئے کوشاں رہتی ہیں مگر ہماری صوبائی کابینہ یوتھ کو دیوارسے لگانے کیلئے کوشش کررہی ہے،انہوں نے کہاکہ یوتھ کی کثرت رائے سے غلام مصطفی کو صدارت کیلئے نامزد کیا گیا تھا جس کی گواہی کوارڈی نیشن کمیٹی کی وہ قراردادہے جو مختلف اضلا ع میں چیئرمین کی بنائی کمیٹی کے سامنے پیش کی گئی تھی لیکن ہمایون خان نے ان لوگوں کا چناؤ کیا جو ان کے ذاتی مقاصد کو پورا کرنے میں لگے ہوئے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم مرکزی قائدین کے نوٹس میں یہ بات لانا چاہتے ہیں کہ خیبرپختونخوامیں نام نہاد یوتھ کابینہ کی عمریں بھی حد سے زیادہ ہیں لہٰذہ ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیوں کیا گیا ،ہم شخصیات کی بجائے شہید ذولفقارعلی بھٹو ،شہیدبے نظیر بھٹواوربلاؤل کا نعرہ بلند کرتے ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم نے صوبائی صدر اور صوبائی کابینہ کے فیصلے کیخلاف پورے صوبے میں احتجاجی تحریک چلانے کا شروع کی ہے اورصوبے میں جتنے نظریاتی جیالے ہیں وہ ہمارے ساتھ ہیں جو پارٹی بچاؤ اور ہمایون ہٹاؤ تحریک میں شامل ہیں ،انہوں نے مرکزی قائدین سے مطالبہ کیا کہ وہ صوبائی صدر کے غلط فیصلے کو ردکرکے یوتھ کو تباہی سے بچائیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button