آج کی خبریںسوات کی خبریں
پی ایس ایم اے ہڑتال، 23 اور 24 اپریل کو تمام نجی اسکول بند رہیں گے
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 20 اپریل 2018ء) پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن ضلع سوات (پی ایس ایم اے) نے 23اور24اپریل کو محکمہ تعلیم کو ڈونرز کے حوالے کرنے اور ریگولیٹری اتھارٹی کے خلاف علامتی ہڑتال کا اعلان کردیا۔ پی ایس ایم اے کے صدر عبدالجلیل نے میڈیا کو بتایا کہ 23 اور24 اپریل کو احتجاجاً سوات کے تمام نجی سکول بند رہیں گے۔ 24اپریل کو صوبائی حکومت کے ان فیصلوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی کیا جائے گا۔