آج کی خبریںسوات کی خبریں

پی ٹی آئی کارکنان نے شاہد علی خان کو این اے 3 کیلئے موزوں امیدوار قرار دیدیا

(زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 26 اپریل 2018ء) پی ٹی آئی سوات کے دیرینہ کارکنان نے این اے 3 کا ٹکٹ شاہد علی خان (پی ٹی آئی جنرل سیکٹری مینگورہ سٹی)کو دینے کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ شاہد علی خان این اے 3 سوات 2 کیلئے پاکستان تحریک انصاف سے موزوں ترین امیدوار ہے پی ٹی آئی کے دیرینہ کارکنان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ شاہد علی خان کی خدمات روز روشن کی طرح عیاں ہیں اور انتہائی کم عرصہ میں پارٹی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے میں اپنا کردار ادا کیا ہے اور عوام کے دلوں میں اپنا مقام بنایا۔ کارکنان نے اعلٰی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ این اے 3 سوات 2 کا ٹکٹ شاہد علی خان کو دیا جائے تاکہ حلقہ کے مسائل کا حل ممکن ہوسکے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button