آج کی خبریںسوات کی خبریں
چارباغ،رقم کے تنازعے پر فائرنگ سےایک شخص جاں بحق
سوات(زما سوات ڈاٹ کام:21 فروری2018) چارباغ میں فائرنگ سے ایک شخص کو قتل کردیا گیا،پولیس ذرائع کے مطابق سوات کی تحصیل چارباغ کے علاقہ حرا کالونی میں رقم کے تنازعے پر پیر محمد ولد صنوبرسکنہ چارباغ اور پرویز ولد امیر زادہ سکنہ کشورہ ملم جبہ نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پیر محمد موقع پر جاں بحق اور پرویز زخمی ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے طبی امداد کے لئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کردیا ۔