چارباغ میں پیپلز پارٹی کا اہم خاندان تحریک انصاف میں شامل
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) پی ٹی آئی کی اونچی اڑان، علاقہ چارباغ میں پیپلزپارٹی کو شدید دھچکا، ایم پی اے عزیز اللہ گران خان پیپلزپارٹی کے اہم وکٹیں گرانے میں کامیاب ہوگئے۔ سیکڑوں افراد نے پیپلزپارٹی کاساتھ چھوڑکر تحریک انصاف میں شامل ہوگئے۔ حلقہ پی کے 4میں تحریک انصاف کی اونچی اڑان جاری ہے اورتحریک انصاف کی سونامی اب پیپلزپارٹی والوں کے دروازوں پردستک دیتے ہوئے پی پی پی کے اہم خاندانوں کوتحریک انصاف میں شامل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔ اس سلسلے میں یونین کونسل چارباغ کے علاقہ بنڑ میں ایک شمولیتی جلسہ منعقد ہواجس میں پارٹی کے کارکنوں کے علاوہ ایم پی اے عزیز اللہ گران خان نے شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والوں صابرخان، عالم زیب، سلمان، رحمت زیب، عزیز اللہ، امیرزیب، ارشد اور ان کے سیکڑوں ساتھیوں نے تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کرتے ہوئے ایم پی اے عزیز اللہ گران خان کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ محمودخان اورعزیز اللہ گران خان پرمکمل اعتماد کااظہارکیا، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عزیز اللہ گران خان نے کہا کہ تحریک انصاف اب عوام کی آواز اور عوام کی امنگوں کی ترجمان جماعت بن چکی ہے اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں کاتحریک انصاف پراعتماد بڑھتاجا رہاہے۔