آج کی خبریںسوات کی خبریں

چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار،مال مسروقہ برآمد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) چوری کی مختلف وارداتوں میں ملوث افراد کے خلاف تھانہ بنڑ پولیس کی کامیاب کاروائی، متعدد افراد گرفتار، مال مسروقہ برآمد، ریجنل پولیس افسر ملاکنڈ ڈویژن ناصر محمود ستی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سوات شفیع اللہ خان گنڈاپور کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او مینگورہ سٹی امجد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او بنڑ جہان عالم خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان 1 نثار خان ولد انورالحق سکنہ ٹاؤن شپ 2 رحیم خان عرف شینا ولد طالع مند سکنہ ڈھیرئی کبل کے قبضے سے دو عدد چوری کی موٹر سائیکل دو کاٹن موبلیل اور موٹر سائیکل کی مختلف پاٹس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ کرلیا جبکہ دیگر ملزمان 1 خورشید علی ولد عبد الرحمن سکنہ مینگورہ 2 بشیر ولد شیر علی سکنہ شریف آباد کے قبضے سے ایک عدد لوہے کا گیٹ 5 عدد سٹیل نلکے 3 عدد ایلومینیم چینل  1 عدد سلنڈر 1 عدد پانی موٹر 1 عدد ایل سی ڈی سکرین اور دو عدد بیٹریاں برآمد کر کے ملزمان کی خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button