آج کی خبریںسوات کی خبریں
چکدرہ: ٹرالر اور سوزوکی میں تصادم، دو افراد جاں بحق، تین شدید زخمی

چکدرہ (زما سوات) چکدرہ پل چوکی کے قریب منیر میڈیکل کمپلیکس کے سامنے ٹرالر ٹرک اور سوزوکی کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے بروقت رسپانس دیتے ہوئے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور بعد ازاں ڈی ایچ کیو ہسپتال بٹخیلہ منتقل کر دیا۔
پولیس اور متعلقہ حکام نے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ حادثے کے باعث علاقے میں کچھ دیر کے لیے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔