آج کی خبریںقومی خبریں
چین 20 ہزار پاکستانی طلبہ کو اسکالرشپ اور ایک ہزار اسکول تعمیر کرےگا، فردوس عاشق
اسلام آباد (ویب ڈیسک)اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے بتایا کہ عوامی جمہوریہ چین 20 ہزار پاکستانی طلبہ کو اسکالر شپ دے گا اور ملک بھر میں ایک ہزار چھوٹے اسکولز بھی تعمیر کرے گا۔
معاون خصوصی نے کہا کہ راہداری منصوبہ خطے کی عوام کی اقتصادی ، تجارتی، معاشی، صنعتی، تمدنی اور سیاحتی ترقی کا ضامن ہے، خطے کی لامحدود نشو نما، ترقی ،صلاحیت اور تعمیر نو کے لیے شاہراہ ریشم سی پیک کا نکتہ آغاز ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ سی پیک میں شامل تمام منصوبہ جات پر تیزی سے کام جاری ہے اور سی پیک کی تکمیل سے توانائی، صنعت سمیت دیگر شعبوں میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی۔
ان کا کہنا تھا کہ ون بیلٹ ون روڈ پراجیکٹ نے دنیا کو ایک کمیونٹی میں تبدیل کردیا ہے جب کہ حالیہ دنوں میں 3 سومیگا واٹ کا کول پاورپلانٹ گوادر میں تعمیر کیا گیا ہے۔