آج کی خبریںسوات کی خبریں
ڈرائیوینگ لائسنس کا اجراء 24 گھنٹے کے اندر اندر کیا جائے گا،ڈی پی او
سوات(زما سوات ڈاٹ کام:29دسمبر2017ء)ضلعی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) واحد محمود نے ڈرائیونگ لائسنس آفس کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارا مشن ہے کہ ہم سوات کے عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں کیونکہ سوات کے عوام کو لائسنس حاصل کرنے کے لئے بہت مشکلات کا سامناکرنا پڑتا تھا اور آئے روز دفتروں کے چکرگائے جاتے تھے، لیکن آپ لوگوں کے تعاون اور ہماری کوششوں سے ضلع سوات کے تمام ڈرائیونگ لائسنس تیار ہو چکے ہیں اور آئندہ کے لئے بالخصوص سوات کے عوام کو 24گھنٹوں کے اندر اندر ڈرائیونگ لائسنس جاری کیا جائے گا۔