ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کا احتجاجی مظاہرہ
سوات (زما سوات ڈاٹ کام) خیبر پختونخوا بار کونسل کی ہدایت کی روشنی میں ڈسٹرکٹ بار ایسو سی ایشن کا اجلاس اور مظاہرہ ہوا، جس میں وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی، اجلاس میں ترامیم ضابطہ دیوانی 1908 پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی، جس کی قیادت بار ایسو ایشن کے صدر عنایت اللہ خان ایڈوکیٹ نے کی، مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے صدر بار ایسو سی ایشن عنایت خان ایڈوکیٹ اور دیگر مقررین نے کہا کہ دیوانی 1908میں ترمیم یہاں کے عوام کے ساتھ سراسر ظلم ہے لہذا فوری طور پر واپس لیا جائے یا مشورے کے تحت اس میں ترامیم کی جائے،وکلاء نے صوبائی حکومت کی خاموشی اور غیر سنجیدہ رویہ پر غم وغصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مشکل میں ڈالنا کہا کا انصاف ہے،وکلاء نے متفقہ طور پر صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ اگر نیا ترمیمی بل جس پر وکلاء اور صوبائی حکومتی کمیٹی کا اتفاق ہوا تھاکو جلد ازجلد اسمبلی میں پاس نہ کیا تو وکلاء آیندہ کا لائحہ عمل صوبائی بار کونسل کے مشورے سے طے کریگی۔