آج کی خبریںسوات کی خبریں

ڈینگی کے ھوالے سے اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر کے زیر صدارت منعقد

سوات (زما سوات ڈاٹ کام:13فروری2018)ڈپٹی کمشنر سوات عامر آفاق کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منگل کے روز ان کے دفتر میں منعقد ہوا جس میں آنے والے موسم گرما کے دوران ڈینگی مچھر اور بیماری کی روک تھام کے طور طریقوں پر غور وخو ض کیا گیا۔ اجلاس میں ساتوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ تمام متعلقہ محکموں اور غیر سرکاری تنطیموں کے افسران اور عہدیداروں نے شرکت کی ۔ ڈی سی سوات نے اجلاس کو ہدایت کی کہ وہ ڈینگی کا موسم شروع ہونے سے پہلے اس کے انڈے اور لاروا تلف کرنے پر توجہ دیں اور اگر محکمہ صحت کے ساتھ کسی سہولت کی کمی ہو تو فوری طور پر اپنی ضروریات ان کو پیش کریں تاکہ صوبائی حکومت سے بھر وقت حاصل کئے جائیں۔تاہم اجلاس کو بتایاگیا کہ ڈینگی سے نمٹنے کیلئے تمام انتظامات مکمل ہیں اور ایک مقررہ ٹائم فریم کے تحت تمام ضروری اقدامات کئے جا ئیں گے تاکہ اس موذی مچھر کو پھلنے پھولنے کا موقع نہ ملے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button