آج کی خبریںسوات کی خبریں
کالام شاہراہ کی خستہ حالی سے ایک اور ٹرک اُلٹ گیا،تعداد دس ہو گئی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام:یکم نومبر2017ء) کالام شاہراہ کی خستہ حالی کی وجہ سے دسواں ٹرک بھی اُلٹ گیا،ذرائع کے مطابق سوات کے علاقہ کالام میں اسریت کے مقام پر کالام سے فیملی لانے اورگھاس لے جانے والا ٹرک بیچ سڑک میں الٹ گیا۔ جس کے باعث قیمتی چارہ ضائع ہوگیا۔ کالام روڈ کی خستہ حالی کے باعث جابجا ٹرک الٹنے سے اب تک لاکھوں کا نقصان ہوچکا ہے۔