آج کی خبریںسوات کی خبریں
کانجو کی لیکچرار نبیلہ علی کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا
سوات(زما سوات ڈاٹ کام :23 فروری2018) مدین سے تعلق رکھنے والی گورنمنٹ گرلز کالج کانجو کی لکچرار نبیلہ علی کو بہترین کار کردگی پر صوبائی حکومت نے ’’بیسٹ ٹیچر ایوارڈ‘‘ سے نواز دیا۔ سوات میں بہتر کارکردگی پر خاتون لکچرار کو نقد انعام بھی دیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق نبیلہ علی گرلز کالج کانجو کے شعبہ کمپوٹر سائنس میں لکچرار ہے اور انہوں نے پشاور یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری حاصل کی ہے اور اب پی ایچ ڈی کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔