آج کی خبریںسوات کی خبریں
کبل،لاؤڈ اسپیکر کے تنازعے پر دو فریقین میں تصادم،6 افراد زخمی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام:17 فروری2018) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ توتانو بانڈئی میں لاوڈ سپیکر کے تنازعہ پر دو فریقین کے درمیان تصادم میں 6افراد زخمی اور 27افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق محمد اقبال فریق کے گھر میں فوتگی ہوئی تھی۔ فضل مولا فریق کی جانب سے فٹ بال ٹورنامنٹ کے حوالے سے لاوڈ سپیکر پر اعلان کیا جارہا تھا، جس پر دونوں فریقین کے درمیان جھگڑا ہوا۔ جھگڑے میں لاتوں اور مکوں کا آزادانہ استعمال ہوا جس کے نتیجے میں محمد اقبال فریق سے 4 اور فضل مولا فریق سے 2افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس نے دونوں فریقین کے27افراد کے خلاف مقدمہ درج کردیا۔