آج کی خبریںسوات کی خبریں

کبل، فلائنگ کوچ حادثے کا شکار،تین جاں بحق جبکہ پندرہ زخمی

سوات (زما سوات ڈاٹ کام ) سوات کی تحصیل کبل کے پہاڑی علاقہ کیمارئی پل کے ساتھ سواریوں سے بھری فلائنگ کوچ الٹ کر حادثے کا شکار ہو گئی، حادثے میں تین افراد جابحق جبکہ پندرہ افراد زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق کبل دردیال خوڑ میں فلائنگ کوچ گرگئی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق کنٹرول روم سوات کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔میڈیکل ٹیم نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کبل منتقل کر دیا جہاں ڈاکٹروں نے تین افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے ۔

Related Articles

Loading...
Back to top button