آج کی خبریںسوات کی خبریں
کبل ، بھاری مقدار میں غیر قانونی قیمتی لکڑی ضبط کرلی گئی
سوات(زما سوات ڈاٹ کام) اسسٹنٹ کمشنر کبل نے کوزہ بانڈئی میں کارروائی کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر قانونی لکڑی بر آمد کرکے قبضے میں لے لی۔ ذرائع کے مطابق ڈپٹی کمشنر سوات جنید خان کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کبل عامر علی شاہ نے کوزہ بانڈئی میں لکڑی کے گودام پر چھاپہ مارا، اس موقع پر کثیر تعداد میں غیر قانونی قیمتی لکڑی بر آمد کی گئی جبکہ دو ملزمان کو گرفتار بھی کیا گیا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ غیر قانونی لکڑی سمگل کی جا رہی تھی اور خفیہ اطلاع ملنے پر انتظامیہ نے کارروائی کی۔