آج کی خبریںسوات کی خبریں

کبل خود کش دھماکہ میں شہید اور زخمی ہونے والے فوجی جوانوں کے نام

سوات( زما سوات ڈاٹ کام:03فروری2018ء) سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ شریف آباد میں آرمی بیس کیمپ کے قریب والی بال گراؤنڈ میں ہونے والے خودکش دھماکہ کے نتیجے میں کیپٹن سمیت گیارہ فوجی جوان شہید جبکہ تیرہ زخمی ہو گئے، شہید ہونے والوں میں کیپٹن جازیب خانزادہ،نائب رسالدار زاہد،دفعدار ابراہیم،دفعدار ندیم،ایلڈی آصف اعجاز،ایلڈی مہر خان،سوار آصف،اے ایل ڈی شکیل ،سوار ندیم،این سی بی منور اور سوار ضیافت شامل ہیں جبکہ زخمی ہونے والے فوجی جوانوں میں ایلڈی مجید،ایلڈی عارف،دفعدارعالم،ایلڈی منور،اے ایل ڈی،شاہد ریاض،مجاہد،آصف،عامر،حامد،عابد،عثمان،طارق،لیفٹنٹ عدیل اور طالب شامل ہیں۔

Related Articles

Loading...
Back to top button