آج کی خبریںقومی خبریں

کراچی سمیت سندھ بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد

کراچی(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ نے صوبے بھر میں پبلک ٹرانسپورٹ  پر بھی پابندی عائد کردی۔ وزیرٹرانسپورٹ سندھ اویس شاہ نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبے میں شہروں کے اندرچلنے والے پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کردی ہے، بسیں اور آن لائن سروس پر بھی پابندی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ کوئی شہری بیمار ہے یا ضروری کام ہے تو وہ ٹیکسی یا رکشہ استعمال کرے۔ اویس شاہ نے بتایا کہ صوبے میں2  دن میں300 گاڑیوں کا چالان کیا گیا، 50 کے روٹ پرمٹ منسوخ، 20 گاڑیاں تھانوں میں بند اور 5 ٹرانسپورٹرز پر مقدمے درج کیے۔

 

سندھ میں لاک ڈاؤن
واضح رہےکہ سندھ حکومت نے 22 مارچ کی رات 12 بجے سے صوبے بھر میں لاک ڈاؤن کردیا ہے جس کے تحت کسی بھی شہری کو غیر ضروری طور پر باہر نکلنے کی اجازت نہیں ہوگی، کسی بھی کام سے نکلنے کی صورت میں شہری کو شناختی کارڈ ساتھ رکھنا ہوگا جس کا اندراج سیکیورٹی اہلکار کریں گے کہ آیا مذکورہ شہری کتنے دن میں، کتنی مرتبہ اور کس کام سے گھر سے باہر نکلا۔ لاک ڈاؤن کے دوران میڈیکل اسٹورز اور کریانہ کی دکانیں کھلی رہیں گے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button