آج کی خبریںسوات کی خبریں
کوکارئی روڈ پر تارکول بچھانے کا کام دوبارہ شروع، ایم پی اے عزیزاللہ گران کا معائنہ
سوات (زما سوات ڈاٹ کام ، تازہ ترین۔ 05 مئی 2018ء) سوات کے علاقہ کوکارئی کی اور محلقہ علاقہ جات کو مینگورہ شہر سے ملانے والی واحد سڑک پر دو سال سے وقتاً فوقتاً برائے نام کام جاری تھا لیکن گزشتہ سال کام بند ہونے کیوجہ سے سڑک کے دونوں اطراف بسنے والے لوگ سخت مایوسی کا شکار تھے اور موجودہ حکومت سے نالاں تھے تاہم اس سڑک پر دوبارہ کام کے آغاذ نے لوگوں کے دلوں میں امید پیدا کردی ہے کوکارئی روڈ کاکام جلد مکمل کردیا جائیگا متعلقہ ایم پی اے عزیزاللہ گران نے بھی عوام کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سڑک پر دوبارہ کام کا آغاذ اس بات کی دلیل ہے کہ ہم عوام کو جائز سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرینگے