آج کی خبریںسوات کی خبریں

کڑاکڑ روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ، مال بردار گاڑیوں کا داخلہ ممنوع

سوات(بونیر): کڑاکڑ روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ اور مرمتی کام کی وجہ سے سڑک جزوی طور پر متاثر ہو گئی ہے، جس کے باعث مال بردار اور بھاری گاڑیوں کا داخلہ عارضی طور پر ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، ٹنل کے قریب لینڈ سلائیڈنگ اور سڑک کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے فی الحال صرف ہلکی ٹریفک کو گزرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ متعلقہ ادارے سڑک کی بحالی کے لیے متحرک ہیں اور مرمتی کام میں چند گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

انتظامیہ نے بونیر اور سوات کے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھاری اور مال بردار گاڑیوں کے ساتھ اس سڑک پر سفر کرنے سے گریز کریں تاکہ مزید مشکلات سے بچا جا سکے۔

Related Articles

Loading...
Back to top button