آج کی خبریںسوات کی خبریں

کے پی فوڈ اتھارٹی کے چھاپے،دو کینٹین سیل کردئے گئے

سوات (زما سوات ڈاٹ کام)کے پی فوڈ اتھارٹی سوات ٹیم نے ڈائرکٹر جنرل سہیل خان کی خصوصی ہدایت پر ضلع سوات کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں واقع کینٹین کا معائنہ کیا، معائنے کے دوران صفائی کی ناقص صورتحال پر دو کینٹین سیل کر دئیے گئے جبکہ متعدد کو جرمانے کے ساتھ ساتھ بہتری کے نوٹسز جاری کئے گئے۔ خیبر پختون خوا فوڈ اتھارٹی نے ہسپتالوں اور سکولز میں واقع کینٹینوں میں غیر معیاری خوراک فروخت ہونے کی شکایات موصول ہونے پر پورے صوبے کے طول و عرض میں کاروائیاں شروع کر دی۔

سوات میں تعینات ڈپٹی ڈائرکٹر اسد قاسم کا اس موقع پر کہنا تھا کے اس طرح کی کاروائیاں جاری رہیگی اور بیمار افراد کے ساتھ ساتھ تیماداری کے لئے آنے والوں کو صاف اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنائی جائیگی۔

Related Articles

Loading...
Back to top button