آج کی خبریںسوات کی خبریں
گل کدہ،سکول کی تیسری منزل سے گر کر سات سالہ بچی جاں بحق
سوات (زما سوات ڈاٹ کام :13اکتوبر2017ء ) گل کدہ نمبر 2میں کمسن طالبہ سکول کی تیسری منزل سے گر کر جاں بحق ہوگئی،پولیس کے مطابق مینگورہ کے نواحی علاقہ گل کدہ نمبر2میں پرائمری سکول میں سات سالہ طالبہ عذرا دختر سرباز سکول کی تیسری منزل سے گر گئی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہو گئی،بچی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا جہاں پر وہ زخمو کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔