آج کی خبریںسوات کی خبریں

گل کدہ میں گاڑی کی ٹکر سے مکان کی دیوار گر گئی،بچہ جاں بحق چار افراد زخمی

سوات(زما سوات ڈاٹ کام:12فروری2018)سیدو شریف کے علاقہ گل کدہ میں ڈمپر گاڑی کی ٹکر سے مکان کی دیوارگرگئی ،بچہ جاں بحق اور ماں بیٹی سمیت 4افراد زخمی ہوگئے ،پولیس کے مطابق گل کدہ نمبر تین میں ڈرائیور عثمان علی سے گاڑی بے قابو ہوکر حسن علی نامی شخص کے مکان میں گھس گئی جس کے نتیجے میں دیوار گرنے سے اس کا دس سال کا بیٹا سبحان اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا اور اس کی بیوی مسماۃ عائشہ اور بیٹی طیبہ زخمی ہوگئیں ڈمپرگاڑی میں سوارخانے ولد کاکی اور ڈرائیور عثمان علی بھی زخمی ہوئے ہیں مقامی افراد نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے زخمیوں کو نکال کر طبی امداد کے لئے سیدوشریف اسپتال منتقل کردیا گیا۔

Related Articles

Loading...
Back to top button