آج کی خبریںسوات کی خبریں
گیس کی سپلائی جمعہ کے روز تک بحال کردی جائے گی
سوات (زما سوات ڈاٹ کام:13دسمبر2017ء) سوئی گیس ملاکنڈ ڈویژن کے انچارچ ماسم ابرار خان نے کہا ہے کہ سوات میں سوئی گیس کی سپلائی بحال کردی گئی ہے ، جمعہ تک گیس کی سپلائی مکمل طور پر بحال کردی جائے گی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گذشتہ چند روز سے مینگورہ شہر سمیت نواحی علاقوں میں گیس سپلائی معطل تھی جس کے وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، یہ مسئلہ جزوی طور پر حل کردیا گیا اور جمعہ تک مزید حل کردیا جائے گا۔