کالم/ مضامین

یہ سحر وہ سحر تو نہیں (سیاح کی ڈائری)

گزشتہ ایام میں صاحب تحریر کو طویل عرصے کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان جانے کا اتفاق ہوا جس کے بارے مشہور ہے کہ ڈیرہ پھلاں دا سہرا دیکھ کر ایام گزشتہ کے سنہیرے ادبی دور کو انکھیوں کے جھروکوں نے ایک ایسی خوبصورت عکسبندی کو ذہن کے پردے پر منعکس کیا کہ ایسے معلوم ہوا کہ طبعیت کو پھلاں دا سہرے کی خوشبو نے معطر و یادوں کو تر و تازگی بخش دی ہو وہ سنہرے ایام جن میں کوٹر خمار کی ڈائریکشن کے ادبی و تربیتی ڈرامے نیر سرحدی جو ماشاللہ ڈیرہ کا بڑا نام جو ریڈیو ڈیرہ اسماعیل خان سے گونجنے والی ابتدائی آواز ڈیرہ آرٹس کونسل کے اس دور کے روح رواں یامین صاحب، شہید کی یاد اور خراج تحسین پیش کرتا حقنواز گنڈہ پور شہید پارک دستکاروں کے ثقافتی فن پارے، ٹیٹلر و پلازہ سینماؤں میں فلم بینوں کا رش میلوں ٹھیلوں سے سجا ڈیرہ کا پولو گراؤنڈ یہ عہد گزشتہ ڈیرہ کا ترقی پزیر و خوبصورت ماضی آنکھوں کو اس وقت ورطہ حیرت میں ڈال گیا جب قبرستان میں وطن پر نثار ہونے والے شہداء کی لاتعداد قبروں کو دیکھا دریائے سندھ جو ڈیرہ کی عوام کی سستی و دلکش سیر گاہ تھی جہاں ssjehlumنام کا جہاز اس وقت کے NWFPاور پنجاب کے سواروں کی خدمت میں پیش پیش تھااب نہ ہے ٹریفک کے اژدہام کو آج پیش آنے والے مسائل کا مکمل تدارک نہ ہوناکم سن چنگچی رکشہ ڈرائیوروں کی وجہ سے حادثات روانہ کا معمول بڑے بڑے مال اور برینڈ کا ڈیرہ آنا اس کی ترقی کے مراحل بتاتا ضرور ہے مگر پارکنگ سے عاری ہونے کی وجہ سے مشکلات سے دو چار ہے ۔ حقنواز گنڈہ پور شہید پارک جو کہ ڈیرہ کی عوام کو تفریحی سہولیات دینے کی بجائے جرگہ کی جاہ بن چکا ہے جہاں گزشتہ ایام میں جرگہ کے دوران ہونے والی فائرنگ نے ڈیرہ کی معصوم عوام کے دل دہلا دیئےابھی پاک فوج کی قربانیوں کا ثمر پکا بھی نہیں جہاں ڈیرہ کے عوام نے پاک فوج کے ہر اول دستے کا کام کیا اس طرح کی غیر قانونی حرکات عوام کے دن کا سکون اور رات کے آرام کو برباد کر رہے ہیں قیام پاکستان سے قبل ھندوں سے نبرد آزما قوم کو آج اپنے ہی وطن میں اس ترقی یافتہ دور میں گیس کی لوڈ شیڈنگ اور ہر گھنٹے بعد بجلی کا نہ پید ہونا معمول بن چکا ہے زندگی و کاروبار اجیرن دیکھ کر دل پوچھنے پر مجبور ہےڈیرہ جو پھلاں دا سہرا تھا اس کے پھولوں کو مسلنے والا کون ہےہم سب اس گلستان کے مالی ہیں جن میں فضل الرحمان فیصل کریم کنڈی آمین گنڈہ پور اس کے مالی ہی تو ہیں اس کے اصل باغبان ہونے کے دعوے دار ہیں اس کی خوشبوؤں کو لوٹانے اور بہار لانے کی جستجو کریں مجھے اپنی مادرعلمی کے شہر کو ان مشکلات کے ائ سی یو ICUسے نکالیں ایک عرصہ بعد و زیر اعلیٰ KPKکادورہ شاید اس کو مسائل سے آگاہ ضرور ہوئے ہونگے امید کرتا ہوں مسائل ومشکلات ڈیرہ حل ہوںگے یہ میرے دل کا کرب تھا جو ڈیرہ کی یاترہ کے وقت محسوس کیا آج صفحہ قرطاس کو سونپتے ہوئے محسوس کرتے ہوئے کہ یہ سحر وہ سحر تو نہیں ہم جس کے خواہش مند ہیں

Related Articles

Loading...
Back to top button